لارڈز ٹیسٹ:عمران کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق سوال پر سرفراز کا اظہار لاعلمی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لارڈزٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی تمام توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے ۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے واضح کیا کہ انہیں اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ پی سی بی نے اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ حکام سے کوئی شکایت کی ہے ٹیم معمول کے مطابق وقفے کے بعد میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی تھی اور انٹرویو کے باعث کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوئی۔ کھلاڑی خراب کھیلے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دوں۔ یہ ہماری ٹیم ہے اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی اس کا حصہ ہیں۔ سیریز کے بعد بیٹھیں گے ، بات کریں گے ، پھر طے کریں گے ، کس کو رکھنا ہے ، کس کو نکالنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments