وسیم اکرم کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر آمد ورلڈ کپ ٹرافی کیساتھ یادیں تازہ

 وسیم اکرم کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر آمد ورلڈ کپ ٹرافی کیساتھ یادیں تازہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ۔

اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم مین بلڈنگ میں واقع میوزیم میں گئے اور ورلڈ کپ 1992 کی ٹرافی کے ساتھ یادیں تازہ کیں۔انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پہلے کی طرح شاندار لگ رہی ہے ، 32 برسوں کے بعد ننھی حسینہ کو دیکھ کر اچھا لگا۔یاد رہے کہ 1992 ورلڈ کپ کے فائنل میں وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ عاقب جاوید نے 2 اور عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...