پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کی گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن  گیلانی کی گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ بالخصوص فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی و سرپرستی، صوبے میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے اور پاکستان میں فٹبال کے بہتر مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو جدید سہولیات، تربیت اور مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...