محمد عباس کو قومی کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تشویش

محمد عباس کو قومی کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تشویش

ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں توقعات پر پورا نہیں اتر رہی اہم مواقع پر کیچز پکڑے جاتے تو انگلینڈ کو کم سکور پر آؤٹ کیا جا سکتا تھا:گفتگو

لند ن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی بہترین باؤلنگ بھی پاکستان کو سیریز میں شکست سے نہ بچا سکی،وہ 2ٹیسٹ میچز میں 17وکٹیں لے چکے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی تشویش کا باعث ہے ۔ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ۔عباس نے خاص طور پر ناقص فیلڈنگ اور کیچز ڈراپ ہونے کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اہم مواقع پر کیچز پکڑے جاتے تو انگلینڈ کو کم سکور پر آؤٹ کیا جا سکتا تھا۔ عباس نے کہا کہ وہ انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم کی فتح کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...