سرفراز کوکوچ بنایا گیا تو میں خلاف تھا،ہٹانے کا طریقہ بھی غلط :محمد وسیم
کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تو میں اس کے خلاف تھا، اب جس طرح سے ہٹایا گیا ہے یہ طریقہ بھی غلط ہے۔
ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کو سکھانا پڑے، یہ المیہ ہے فیصلہ سازی میں تمام کرکٹرز وہ ہیں جو ہمارے ساتھ کھیل چکے ہیں، کوچنگ، کیمپس، کھلاڑیوں کی سلیکشن کے فیصلوں کا مثبت نتیجہ نظر نہیں آرہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments