قومی کپتان بابر اعظم شدید بخار میں مبتلا
لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹیم کی شکست اور ٹیم کے ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کے وطن واپس بھیجے جانے پر خاصے دباؤ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شدید بخار میں مبتلا ہیں۔ان کی طبیعت کے حوالے سے جب ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا، تو پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے ، کپتان بابر اعظم نے اس حوالے سے انہیں مطلع کیا ہے ۔ البتہ گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments