ٹیم اچھے نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے :فرحان یوسف

ٹیم اچھے نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے :فرحان یوسف

انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ، کپتان انڈر 19 ٹیم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے انگلینڈ کے دورے کے لیے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور اچھے نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔پی سی بی پوڈکاسٹ کے 90ویں ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان یوسف نے کہا کہ انگلینڈ کے لیے ان کی تیاریاں اچھی جارہی ہیں، انہوں نے انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے۔

ملتان میں کنڈیشنز کافی مشکل تھیں تاہم تیاری اچھی ہوئی ہے اور امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔فرحان یوسف نے کہا کہ سکواڈ کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کی سطح پر پاتھ وے پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے ، تمام کھلاڑی پرجوش اور اچھی طرح تیار ہیں، مجھے ہر کھلاڑی پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ ٹیم اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...