دو دہائیوں میں میسی نے تقریبا 1.8 ارب ڈالرز کمائے

دو دہائیوں میں میسی نے تقریبا 1.8 ارب ڈالرز کمائے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران کمائی گئی دولت کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

39سالہ لیونل میسی نے 2005 میں ارجنٹائن کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا،میسی نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 1ارب ڈالرز سے زائد کی دولت کمائی۔میسی نے اپنے پورے کیریئر میں مجموعی طور پر تقریبا 1.8 ارب ڈالرز کمائے، جس میں فٹبال سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ساتھ اشتہارات، سپانسر شپس اور دیگر کاروباری معاہدوں سے حاصل ہونے والی رقم بھی شامل ہے ۔ریٹائرمنٹ کے وقت میسی کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریبا 1.1 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...