زخمی کھلاڑی کی ٹیم کی خاطر بیٹنگ،چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)کیرالا کرکٹ لیگ میں تھریسور ٹائٹنز کے بیٹر اے کے ارجن نے زخمی ہونے کے باوجود آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز کامیابی دلادی۔
تھریسور ٹائٹنز کو میچ کی آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے جب شرن کے آٹ ہونے کے بعد ارجن کو زخمی حالت میں کریز پر آنا پڑا۔وہ شدید تکلیف کے باعث درست انداز میں چل بھی نہیں پا رہے تھے اور بیساکھی کے بجائے اپنے بیٹ کو سہارا بنا کر کریز تک پہنچے تاہم بیٹنگ کے وقت بائیں ہاتھ کے بیٹر نے غیر معمولی حوصلے اور سکون کا مظاہرہ کیا۔ارجن نے آخری گیند پر زبردست شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو باؤنڈری سے باہر پہنچا دیا جس کے ساتھ ہی تھریسور ٹائٹنز نے ڈرامائی فتح حاصل کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments