برمنگھم ٹیسٹ ،کارس اور فشر ڈراپ،سونی بیکر اِن

برمنگھم ٹیسٹ ،کارس اور فشر ڈراپ،سونی بیکر اِن

برمنگھم ٹیسٹ ،کارس اور فشر ڈراپ،سونی بیکر اِن پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے 15رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف برمنگھم میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، سکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ کرکے سونی بیکر کو شامل کیا گیا ہے ۔میزبان ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، اگس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے ، ڈین لارنس، اولی پاپ، اولی رابنسن، جیمی سمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں گرین کیپ کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...