فاطمہ نسیم کا ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 340پنچز کا ریکارڈ

فاطمہ نسیم کا ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 340پنچز کا ریکارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی 13 سالہ مارشل آرٹس سٹار فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اپنے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے ۔

فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے 10 عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئیں۔ فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی دیبیاجوتی سرکار کا 331 پنچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاطمہ کا سٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کرلیا، جس میں فاطمہ نسیم نے دو کرسیوں کے درمیان طویل ترین دورانیے تک سٹریچنگ کا اعزاز حاصل کیا اور ایک منٹ 45 سیکنڈز تک بیلنس بنا کر رکھا۔قبل ازیں کم سے کم ریکارڈ ایک منٹ 30 سیکنڈ کا تھا۔فاطمہ اس سے پہلے چار بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے چکی ہیں جبکہ دنیا کی مشہور ترین لچکدار ایتھلیٹ لبرٹی باروس کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...