انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پابندی لگنے کا امکان

 انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پابندی لگنے کا امکان

انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پابندی لگنے کا امکان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ریسلر کا مؤقف جاننے کے بعد فیصلہ کرے گی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں منعقدہ ایشین بیچ گیمز کے دوران انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریسلر کے مؤقف سے واڈا کے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پابندی لگ سکتی ہے ۔دوبارکے گولڈ میڈلسٹ ریسلر کے قریبی ذرائع کا مؤقف ہے کہ گیمز سے پہلے انعام بٹ نے آنکھوں کے علاج کے لیے ادویات لی تھیں تاہم ان ادویات کا قوت بڑھانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی فہرست، میڈیکل سکینز اور ڈاکٹری نسخے کے بارے میں انعام بٹ نے واڈا کو آگاہ کیا۔ واڈا نے ایک سال تک ادویات کے استعمال کی اجازت بھی دے رکھی ہے ۔ڈوپنگ معاملات پر وضاحت کے لیے انعام بٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...