پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے سپیشلسٹ مینٹور مقرر
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا سپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا ہے ۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کیون پیٹرسن انگلینڈ وائٹ بال ٹیم کے سپیشلسٹ مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن اگلے سال آئی سی سی ورلڈکپ کے سلسلے میں ٹیم کی تیاری کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیون پیٹرسن برینڈن میک کلم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments