ویمنز جونیئر ایشیا کپ ،قومی ہاکی ٹیم نے چائنیز تائپے کو ہرا دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے ویمنز جونیئر ایشیا کپ کے چیلنجر پول میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 1-2 سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں لاریب عابد نے گول سکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم چائنیز تائپے کی چن شیا چنگ نے 34ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ1-1سے برابر کردیا۔ پاکستان نے دوسرے ہاف میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 ویں منٹ میں شارقہ سرور نے عمدہ فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کو 1-2کی فیصلہ کن برتری دلادی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments