لاہور قلندرز اور ایچ آر ایل گروپ کا سعودی کمپنی سے فٹبال میں معاہدہ

لاہور قلندرز اور ایچ آر ایل گروپ کا سعودی کمپنی سے فٹبال میں معاہدہ

کرکٹ کی طرح اب فٹبال کے بڑے کھلاڑی بھی اسی طرح تلاش کر ینگے :عاطف رانا

 لاہور (خبرنگار) پاکستانی فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے بین الاقوامی معاہدے کے تحت ایچ آر ایل گروپ اور پاکستان سپر لیگ کی تین بار کی چیمپئن لاہور قلندرز نے سعودی عرب کی سرمایہ کاری کمپنی دی ریئل ایڈوائس کے ساتھ بڑی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ معاہدے کے تحت سعودی سرمایہ، روابط اور تجربہ پاکستانی فٹبال میں لایا جائے گا، تاہم اس منصوبے کی قیادت پاکستان میں ایچ آر ایل گروپ اور لاہور قلندرز کرینگے ،ایچ آر ایل گروپ کے وائس چیئرمین جہانزیب زاہد نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے بے پناہ محبت کرنے والے لوگ موجود ہیں اور ہر گلی میں ٹیلنٹ موجود ہے ، تاہم ماضی میں سرمایہ کاری اور مناسب نظام کی کمی تھی۔ آج سے یہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے ۔لاہور قلندرز کے مالک اور چیف ایگزیکٹو عاطف نعیم رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ کی طرح اب فٹبال کے بڑے کھلاڑی بھی اسی طرح تلاش کریں گے ۔دی ریئل ایڈوائس کے چیئرمین محمد عامر خان نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے جہاں فٹبال کے شوقین افراد کی بڑی تعداد موجود ہے ، ہمیں ایچ آر ایل گروپ اور لاہور قلندرز جیسے اچھے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...