ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان

 ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان، سری لنکا،بنگلادیش شامل،میچز 2 تا 16 اکتوبر فیصل آباد میں ہونگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی سیریز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔  ٹی ٹونٹی میچز فارمیٹ پر مشتمل سیریز کے میچز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز میں 10 ٹی ٹونٹی میچز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے سری لنکا انڈر 19 سکواڈ 28 جبکہ بنگلادیش انڈر 19 ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔سیریز کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ روبن رکھا گیا ہے۔ ہر ٹیم چھ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 16 اکتوبر کو فائنل ہوگا۔ سیریز میں تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے ۔سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔ فضاء فیاض پاکستان ویمنز انڈر19 ٹیم کی کپتان رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...