ایشین گیمز،بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا کا شکست ماننے سے انکار

ایشین گیمز،بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا کا شکست ماننے سے انکار

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال نے شکست کے بعد سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

ایم ایم اے کے سیمی فائنل میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا کو سنگاپور کی ہوئی ہون کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم انہوں نے شکست ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ نہیں ملایا۔60کے جی کیٹیگری میں سوچیکا نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ریفری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا، جس پر بھارت نے فیصلہ چیلنج کیا تاہم ری ویو کے بعد بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔700 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ایتھلیٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رولز کے مطابق مقابلہ برابر ہونے پر کم وزن والے ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...