پاک چائنہ گیمز کی لاہور میں آغاز،رنگا رنگ افتتاحی تقریب
پاک چائنہ گیمز کی لاہور میں آغاز،رنگا رنگ افتتاحی تقریب ٹرافی کی رونمائی ،تقریب میں تمام صوبوں کی خوبصورت ثقافتی پرفارمنس پیش
لاہور (سپورٹس رپوارٹر)لاہور میں پاک چائنہ فرینڈ شپ گیمز کا آغاز ہوگیا جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور چین کے قونصل جنرل لاہور سن یان نے گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا،دونوں شخصیات نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ گیمز میں ملک بھر سے 2 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے ۔ سن یان نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈشپ گیمز ایک حیران کن انیشیٹو اور دونوں ممالک کی دوستی کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے تقریب میں پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ تقریب میں پاکستان کے تمام صوبوں کی خوبصورت ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments