ایشین گیمز کرکٹ ،افغانستان کا جاپان پر48رنزسے غلبہ

ایشین گیمز کرکٹ ،افغانستان کا جاپان پر48رنزسے غلبہ

ایشین گیمز کرکٹ ،افغانستان کا جاپان پر48رنزسے غلبہ عرب گل کی 4وکٹیں،ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں افغانستان نے جاپان اور ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔پہلے میچ میں افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ۔ محمد اکرم 34 اور کپتان درویش رسولی 29 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جاپانی ٹیم 19.3 اوورز میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس سے افغانستان کو 48 رنز سے کامیابی حاصل ہوگئی، عرب گل نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز بنائے ۔پوندیپ سنگھ اور محمد عامر 3، 3 وکٹیں لیں۔ملائیشیانے 82 رنز کا ہدف 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیااور 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،محمد سیاہدت 36 رنزبناکرٹاپ سکورررہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...