فٹ بالر مریم محمودایشین ویمنز پلیئر آف دی ایئر قرار
لیلیٰ بنارس نے چھٹے ایوارڈ میں ایشین ویمنز ینگ پلیئرکا ایوارڈ اپنے نام کیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی فٹبالرز مریم محمود اور لیلی بنارس نے لندن میں ہونے والے ایشین فٹبال ایوارڈز میں نمایاں اعزازات اپنے نام کرلئے ۔مریم محمود کو ویمنز پلیئر آف دی ایئر جبکہ لیلیٰ بنارس کو ویمنز ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈز کی چھٹی تقریب میں برطانیہ میں فٹبال کے شعبے میں برٹش ساؤتھ ایشین کمیونٹی کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو اعزازات دئیے گئے ۔فارورڈ مریم محمود انگلش کلب ریکسہم کی نمائندگی کرتی ہیں اور گزشتہ سال انڈونیشیا میں اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا، وہ پاکستان کی ٹیم میں شامل برطانوی نژاد کھلاڑی ہیں۔لیلیٰ بنارس مڈفیلڈر کی حیثیت سے لیوس کلب کیلئے کھیلتی ہیں جبکہ وہ 2006 میں برمنگھم میں پیدا ہوئی تاہم ان کے والد پاکستانی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments