پی ایچ ایل کا 14اکتوبرکواسلام آباد میں باضابطہ افتتاح

پی ایچ ایل کا 14اکتوبرکواسلام آباد میں باضابطہ افتتاح

6سے 8ٹیموں کی شمولیت کا امکان ،عالمی ہاکی پلیئرزکو بھی سائن کیاجائیگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کوجدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان ہاکی لیگ (پی ایچ ایل)کا باضابطہ افتتاح 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں ہاکی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور جدید بنانے کی کوششوں کا یہ ایک تازہ ترین اقدام ہے ۔ یہ لیگ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ اور انڈین ہاکی لیگ کی طرز پر تشکیل دی جا رہی ہے اور قوی امکان ہے کہ اس کے پہلے سیزن میں 6 سے 8 فرینچائز ٹیمیں شامل ہوں گی۔ لیگ میں دنیا کے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کیلئے سائن کیا جائے گا ،یہ لیگ فرنچائز مالکان اور کارپوریٹ سپانسرز کی شکل میں نجی شعبے کے شراکت داروں کو بھی متوجہ کرے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...