ایشین گیمز مینز کرکٹ ،آج پاکستان بھارت کا فائنل مقابلہ
بھارت ٹائٹل کا دفا ع کرے گا ،پاکستان پہلا گولڈ میڈل جیتنے کیلئے کوشاں میچ بارش سے منسوخ ہونے کی صورت میں مشترکہ گولڈ میڈل دیاجائیگا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز مینز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آج پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے ۔بھارت نے جمعرات کو نیشن میں سری لنکا کو سیمی فائنل میں 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان نے اس سے قبل بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کا فائنل آج نشین کے کوروگی سپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔ بھارت 2022 کا طلائی تمغہ برقرار رکھنے کے لئے میدان میں اترے گا جبکہ پاکستان مینز کرکٹ میں ایشین گیمز کا اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش کرے گا۔ فائنل بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا اور میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ طلائی تمغہ دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments