پاکستانی فاسٹ باؤلرزکا سامناکرناچیلنجنگ :کوشال مینڈس
پاکستانی فاسٹ باؤلرزکا سامناکرناچیلنجنگ :کوشال مینڈس پنڈی کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار،3فاسٹ باؤلرزکیساتھ کھیلیں گے :پریس کانفرنس
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلرز باصلاحیت ہیں، ان کا سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا ٹی ٹونٹی سکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،مجھے بطور کپتان اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے ۔سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے ، ابتدائی طور پر 3 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا پلان ہے ،سری لنکا کاباؤلنگ سکواڈ مضبوط اور تجربہ کار ہے ۔بابر اعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، ان کے ساتھ پی ایس ایل کھیلا ہے ، ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments