قومی کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری لاہور کے مقامی ہسپتال میں ہوئی۔ کرکٹر کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف محسوس کررہی تھیں تاہم اب سرجری کے بعد وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزریں گی ۔سعدیہ اقبال کو مکمل ایکشن میں آنے کے لئے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments