ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکار ڈ سمتھ کے نام

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکار ڈ سمتھ کے نام

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکار ڈ سمتھ کے نام جوروٹ کو دوسرے نمبر پردھکیل دیا ،راہول ڈریوڈ تیسری پوزیشن پر موجود

ڈربن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈر کی حیثیت سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ میچز میں 221 کیچز پکڑ کر انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کے نام 220 کیچز کا ریکارڈ ہے ،آسٹریلوی کھلاڑی اس اعزاز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 210 کیچز تھامے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...