انڈر 19ویمن ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائیگا
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ویمن ٹرائی کرکٹ سیریز کا فائنل میچ آج ہوگا، فائنل میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
جبکہ پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر ایڈمرل فریڈ سینیوی رتھنے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ فائنل کا ٹاس صبح ساڑھے دس بجے ہو گا جبکہ 11 بجے میچ شروع ہوگا۔ انڈر 19 ویمن ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments