پچ کا قصور نہیں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی:مائیک سمتھ

  پچ کا قصور نہیں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی:مائیک سمتھ

ہمیں اپنے اوپر یقین ہے کسی بھی صورتحال میں جیت سکتے ہیں،قومی بیٹنگ کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ نے کہا ہے کہ پچ کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے ، پچ کو اس طرح نہیں دیکھا جس طرح دیکھنا چاہیے تھا۔لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک سمتھ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ ہمیں اپنے اوپر یقین ہے کہ کسی بھی صورتحال میں جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹرز کے ساتھ بات کریں گے کہ کیسے بہتری لائی جائے ۔ فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہمیں امید ہے کہ فائنل میں وہ رنز کریں گے۔ مائیک سمتھ کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنے رنز نہیں کیے مگر ہمارا لوئر مڈل آرڈر اچھا پرفارم کر رہا ہے ۔انہوں نے فائنل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں جو ٹیم پریشر میں اچھی کرکٹ کھیلے گی وہی جیتے گی۔ تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی فارم سے متعلق بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ کا کہنا تھا کہ بابر کا رنز نہ کرنا پریشان کن نہیں ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ وہ رنز کریں گے تو وہ بہت کمال کا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...