پہلاٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش پر 8وکٹوں سے غلبہ
میرپور ڈھاکہ میں مہمان ٹیم نے 170کا رنز ہدف 2وکٹیں گنوا کر پور ا کرلیا
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا، جسے مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بارش، خراب روشنی اور آسمانی بجلی کے باعث کھیل متعدد مرتبہ روکنا پڑا تاہم برینڈن کنگ نے ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔کنگ اور جان کیمبل نے پہلی وکٹ کیلئے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ کیمبل 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، کیون ہوج نے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے ۔بنگلہ دیش نے پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 272اور142رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگر میں 245رنز سکور کئے تھے ۔جومیل واریکن میچ میں 9وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments