اسلام آباد میں جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز
کوالیفائنگ راؤنڈ میں چین کے یوپئی لیانگ ،سربیا کے ووکاشین پاولووچ کامیاب
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز پلیئرز شامل ہیں، یہ کھلاڑی 14 ممالک روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ،قازقستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، سپین، کینیڈا، بیلاروس، سویڈن اور پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بوائز کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں چین کے یوپئی لیانگ نے پاکستان کے روہان سمیر کو6-0اور6-0سے شکست دی۔ سربیا کے ووکاشین پاولووچ نے سپین کے نکولس سیوانتوس کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments