استنبول میراتھن ، 18پاکستانیوں نے ریس مکمل کی ،ثاقب خان سرفہرست
استنبول (سپورٹس ڈیسک) 48ویں استنبول میراتھن میں 18 پاکستانی رنرز نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرلیا، ثاقب خان پاکستانی رنرز میں سرفہرست رہے۔
ثاقب خان نے میراتھن 2 گھنٹے 49 منٹ 33 سیکنڈز میں مکمل کی، محمد سجاد 3 گھنٹے 17 منٹ 29 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ اقبال علی خان 3 گھنٹے 23 منٹ 58 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔ثاقب خان ایونٹ میں واحد پاکستانی رنر تھے جنہوں نے میراتھن تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments