پاکستان آئی ایم سی اوور 40کرکٹ ورلڈکپ جیت گیا

پاکستان آئی ایم سی اوور 40کرکٹ ورلڈکپ جیت گیا

فائنل میں آسٹریلیا کو1وکٹ سے ہرایا ،عدنان کے 83رنز،فریدکی 4وکٹیں

گیانا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو ایک وکٹ سے مات دے کر گیانا میں ہونے والا آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے ، گریک ہنٹ نے 103 اورسٹیف پولنس نے 70 رنزبنائے ، فرید الدین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ طارق محمود 41، عدنان اکمل 83، جاوید منصور 62، وسیم علی 22 اور فر ید الدین 24 رنز بناکرقابل ذکر رہے ۔ جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے پول میچز میں کریبین، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا جبکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...