نیشنل بیس بال چیمپئن شپ ،آرمی فاتح ،ایچ ای سی رنراپ
نیشنل بیس بال چیمپئن شپ ،آرمی فاتح ،ایچ ای سی رنراپ فائنل میں سکور 16-1رہا ،جی ایف سپورٹس کی پنجاب کو ہراکر تیسری پوزیشن
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آرمی نیشنل مینز بیس بال چیمپئن بن گئی،پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 27ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کو ایک کے مقابلے میں 16 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔ پاکستان آرمی کی جانب سے محمد حسین اور علی رضا نے 3، 3 رنز بنائے ، وسیم اکرم اور محمد یونس نے 2، 2 رنز سکور کئے جبکہ اسد علی، شہزاد، محمد وسیم، نذیر، چنگیز اور عمیر ریاض نے 1، 1 رن بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،ایچ ای سی کی طرف سے واحد رن سعید نے ہوم رن کے ذریعے حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں جی ایف سپورٹس (سابق واپڈا ٹیم)نے پنجاب کی ٹیم کو 13-0سے شکست دے دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments