نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا۔۔۔
آئندہ چار سال کی مدت کیلئے انتخابات 30 نومبر کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز 20 نومبر کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی اور امیدواروں کی جانچ پڑتال 23 نومبر کو ہوگی، اسی روز ووٹرز اور امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں بھی جاری کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments