فہیم اشرف نے ہاردک پانڈیا کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا

فہیم اشرف نے ہاردک پانڈیا کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو موجودہ دور کا بے۔ْ

مثال آل راؤنڈر قرار دے دیا۔ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2026ء کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف سے عالمی کرکٹ کے 3 بہترین آل راؤنڈرز کے نام پوچھے گئے توفہیم اشرف نے سب سے پہلے ہاردک پانڈیا کا نام لیا اور کہا کہ اس وقت دنیا میں ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں۔انہوں نے انگلینڈ کے بین سٹوکس اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کو بھی بہترین آل راؤنڈرز میں شامل کیااورکہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو مارکو یانسن جیسا کھلاڑی بننے کی کوشش کرنی چاہیے ۔واضح رہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا آغاز 7 نومبر کو شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...