بیٹنگ،باؤلنگ میں ہمیں مزید محنت کی ضرورت :مینڈس
خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے دورے جاری رہیں،لنکن کپتان
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ایک ماہ سے زائد قیام کے دوران ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے دورے جاری رہیں۔ سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران ہماری ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم کچھ شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت ہے ، خاص طور پر نئی گیند کا سامنا کرنے کے حوالے سے بیٹنگ کو بہتر بنانا ہوگا۔کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باؤلنگ اچھی رہی، جس کے خلاف ہمیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مزید بہتر کھیل پیش کرنا چاہیے تھا۔ ٹیم اپنی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہے ، تاہم سیریز ہارنے پر یقیناً افسوس ہوا کیونکہ ہم اس سے بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔اپنی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے سری لنکن کپتان نے کہا کہ اس دورے کے دوران سنچری اسکور کرنا ان کے لیے بہترین اور یادگار لمحہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments