آئی سی سی آئی اور وزارتِ خارجہ کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

آئی سی سی آئی اور وزارتِ خارجہ کے  اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور وزارتِ خارجہ کے اشتراک سے اسلام آباد گالف کلب میں ایک روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

 ایونٹ میں مختلف ممالک کے سفیروں، سفارت کاروں اور سفارتی مشنز کے نمائندوں سمیت خواتین گالفرز نے بھی شرکت کی، جبکہ پٹنگ اور 18 ہولز پر مشتمل مقابلے منعقد ہوئے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے آئی سی سی آئی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل باہمی خیرسگالی، ثقافتی تبادلے اور پاکستان کا مثبت عالمی تشخص اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور دیگر شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...