جے 30صبحِ نو ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کاڈبلزٹائٹل پاکستان کے نام
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)جے -30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔
بوائز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے جرمنی کے جیکب لیٹسچ اور سری لنکا کے جین ڈی سارم کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جبکہ بوائز سنگلز فائنل میں تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے پاکستان کے احتشام ہمایوں کو 6-0 اور 6-3 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ کے گرلز سنگلز فائنل میں قازقستان کی ادیما السیپولوا نے اپنی ہم وطن پولینا سوشکووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 اور 6-0 سے مات دی اور بعد ازاں چین کی یوکی لی کے ہمراہ گرلز ڈبلز فائنل میں تھائی لینڈ کی پلویپچ ڈاونگکھیاؤ اور انیاوی پیسارنپانوونگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 1-6 (10-5) سے شکست دے کر ڈبل کراؤن مکمل کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments