یو اے ای بلز مسلسل دوسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی فاتح
اعظم خان نے صرف 22 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت یو اے ای بلز نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2026 کا فائنل جیت کر مسلسل دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں یو اے ای بلز نے یاس لائنز کو 24 رنز سے شکست دی۔ اعظم خان نے صرف 22 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 6 بلند و بالا چھکے شامل تھے ۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 236 رہا۔بلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 134 رنز بنائے ۔ آندرے فلیچر نے 23 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان کیرون پولارڈ نے 17 گیندوں پر 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے صرف 4 گیندوں پر ناقابل شکست 14 رنز بناکر ٹیم کا مجموعہ مزید بہتر کیا۔135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یاس لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا سکی۔ ٹام مورز نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments