شبمن گِل کا گیند سے متعلق قانون میں تبدیلی کا مطالبہ

 شبمن گِل کا گیند سے متعلق  قانون میں تبدیلی کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے گیندوں کے معیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کرکٹ میں گیند کو چمکانے کے لیے دوبارہ تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

شبمن گل کا کہنا تھا کہ وکٹ میں بولرز کے لیے مدد موجود نہ ہو اور دوسری جانب گیند بھی جلد نرم پڑ جائے تو بولرز کے لیے وکٹیں حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ، اب کورونا کے دور کو گزرے سات سے آٹھ سال ہوچکے ہیں، اس لیے انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اب تک اس پابندی کو برقرار کیوں رکھا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...