پاکستان کیخلاف بھی آسٹریلیا کی بال ٹیمپرنگ کا انکشاف
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے بال ٹیمپرنگ کے پلان کا انکشاف ہوا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔۔۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 181 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 202 رنز اور دوسری اننگز میں 362 رنز بنائے تھے ۔ دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے پلان کا انکشاف ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2018 میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں منٹس سے گیند کی حالت تبدیل کرنے کی مبینہ تجویز دی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کو مبینہ طور پر منٹس لینے ڈریسنگ روم بھیجا گیا تاہم آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے متبادل فیلڈر کو واپس بھیج دیا اور سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کھلاڑیوں کے مبینہ اقدام پر شدید برہم ہوئے اور انہوں نے انہیں سخت پیغام دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments