برطانوی بادشاہ رچرڈ سوئم کی دستخط شدہ دستاویز نیلام کی جائے گی
برطانوی بادشاہ رچرڈ سوئم کی دستخط شدہ دستاویزآئندہ ہفتے لاس اینجلس میں نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔
یہ دستاویز ماڈرن ڈیو کار پارک کے احاطے سے سائنسدانوں کو ملی ہے جس پررچرڈ نے تاج پہننے سے پہلے دستخط کئے تھے ۔ رچرڈ اس وقت گلوکاسٹر کے ارل تھے اور یہ عہدہ انہیں ان کے بھائی کنگ ایڈورڈ چہارم نے دیا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ دستاویز 1473ء سے 1477ء کے دور کی ہے ۔ دستاویز کی قیمت کا تخمینہ 75 ہزار سے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر لگایا گیاہے ۔