دلہن نے چکن بریانی پر جھگڑنے والے دولہا کو نامراد لوٹا دیا

دلہن نے چکن بریانی پر جھگڑنے والے دولہا کو نامراد لوٹا دیا

بارات پر مٹن بریانی کی فرمائش کی گئی تھی ، دولہا کے کردار پر شک تھا، دلہن کا موقف

بھارت کے شہر بنگلور میں شادی کی تقریب میں بریانی پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دولہا والوں کی جانب سے کھانے میں مٹن بریانی کی فرمائش کی گئی لیکن جب دولہا والے بارات لے کر پہنچے تو مہمانوں کی تواضع مٹن کی جگہ چکن بریانی سے کی گئی جس پر دولہا اور دلہن والوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، دونوں جانب سے خاندان کی با اثر شخصیات نے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب معاملے کا کوئی حل نہ نکلا تو دلہن نے غصے میں آکر شادی سے ہی انکار کر دیا۔دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے لڑکے کو اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، میرے گھر والوں کو بھی لڑکے کے کردار پر شک تھا اور آخر کار بریانی کے واقعے نے مجھے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا کہ میں اس لالچی آدمی کے ساتھ خوش نہیں رہ سکوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں