سبز دھنیا جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے :تحقیق

سبز دھنیا جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے :تحقیق

سبز دھنیا خراب مادوں کو جسم سے نکالنے کیلئے مفید ہے ۔ دھنیے کا استعمال سالن کا ذائقہ بڑھانے اور تلے ہوئے کھانوں یا سلاد کو سجانے کیلئے کیا جاتا ہے

نیو یارک (نیٹ نیوز) لیکن امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سبز دھنیا ایک صحت بخش سبزی ہے جو وزن کم کرنے ،ذیابیطس اور امراض قلب میں مفید سمجھتی جاتی ہے ۔اب سائنس دان اسے پانی صاف کرنے کیلئے بھی استعمال کر رہے ہیں ۔ان دواؤں میں بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے جو خراب مادوں کو جسم سے نکالنے کیلئے بنائی جا رہی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنیے کی تاثیر ٹھنڈی ہو تی ہے اور اس کے استعمال سے جگر اور مثانے کے امراض سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے ،دھنیے کی خو شبوبھی خاص اثر رکھتی ہے اور اس کے استعمال سے زکام میں کافی آرام ملتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنیے کو روزمرہ کی غذا کا حصہ بنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں