فضائی آلودگی اوروٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہیں

فضائی آلودگی اوروٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہیں

یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی اور جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا جیسے مرض کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے ۔

ایڈنبرا(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی اور جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا جیسے مرض کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے ۔ڈیمنشیا بہت سے دماغی امراض کے مجموعے کو کہتے ہیں جن میں عمر کیساتھ ساتھ یادداشت میں کمی، معمولات انجام دینے میں دقت اور دیگر امراض شامل ہوتے ہیں۔ اس مرض کو اب تک درست انداز میں نہیں سمجھا گیا ہے اور ماہرین اس پر کوشش کررہے ہیں۔ سائنسدانوں نے دنیا بھر میں ہونیوالی 60 سے زائد سٹڈی اور سروے کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کہا فضا میں کاربن مونو آکسائیڈ، اوزون اور نائٹرک آکسائیڈ کا ڈیمنشیا سے براہِ راست تعلق ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میں بھی ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ جو لوگ زیادہ بجلی والی پاورلائنز کے قریب رہتے ہیں ان میں بھی ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اگرچہ یہ عجیب بات ہے لیکن اس کے بھی شواہد ملے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ ان کی تحقیق حتمی نہیں ہے ۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ وٹامن ڈی کا استعمال یقینی بنایا جائے ، آلودگی سے دور رہا جائے ، باقاعدہ ورزش اور تمباکو نوشی سے دور رہ کر ہم اس خوفناک مرض سے بچ سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں