فرانسیسی آرٹسٹ نے انوکھا پورٹریٹ تیارکرلیا
فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بائیونامی آرٹسٹ نے انسانی چہرے کا پورٹریٹ بنانے کی ٹھانی لیکن پورٹریٹ بناتے بناتے اس آرٹسٹ کے دماغ میں اس چہرے کونقطوں کی مدد سے ازِ سر نو تخلیق کرنے کا خیال آگیا
لاہور(نیٹ نیوز)۔ بس پھر کیاتھا ڈیوڈنے دن رات ایک کردیا اور عام مائیکرو پین استعمال میں لاتے ہوئے 300گھنٹے کی کڑی محنت کے بعد پچیس لاکھ نقطوں کو ملاتے ہوئے ایک حیرت انگیز فن پارہ تیار کردکھایااور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔