کسان نے لکڑی سے منفرد اور پائیدار سائیکل بنا ڈالی

 کسان نے لکڑی سے منفرد اور پائیدار سائیکل بنا ڈالی

انسان نے سفر کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے کئی ایجادات کیں اور آج تیز رفتار ترین دو پہیوں....

بیجنگ(نیٹ نیوز) اور چار پہیوں والی سواریاں ایجاد ہوچکی ہیں لیکن کچھ لوگ آج بھی روایات سے جڑے ہوئے ہیں اور اس معاملے میں بھی فطرت سے ہی رجوع کرتے ہیں ، ایسے ہی چین کے ایک شخص نے جدید دور میں بھی مشینری اور دھاتوں کا استعمال کئے بغیر صرف لکڑی سے سائیکل بنا ڈالی ، 55 سالہ کسان ہے یونگ نے ایک اعشاریہ 8 میٹر لمبی اور عام سائیکل جتنی اونچی مکمل لکڑی سے سائیکل بنائی ہے ،اس کے تمام آلات اور پرزے لکڑی سے بنے ہوئے ہیں جسے لیکر یہ کسان جب سڑک پر نکلتا ہے تو لوگ حیران ہوکر اور دلچسپی سے اسے دیکھتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں