ماہر چینی نشانے بازنے ریکارڈ بنا ڈالا

ماہر چینی نشانے بازنے ریکارڈ بنا ڈالا

چین کے ایک رئیلٹی شو میں چینی نوجوان اور نیوزی لینڈ کے نوجوان کے درمیان نشانہ بازی کا مقابلہ ہوا

لاہور(نیٹ نیوز)چین کے ایک رئیلٹی شو میں چینی نوجوان اور نیوزی لینڈ کے نوجوان کے درمیان نشانہ بازی کا مقابلہ ہوا ۔جس میں چین سے تعلق رکھنے والے نشانے باز نے ایک منٹ کے دوران17تربوزوں کا تاش کے پتوں سے ایسا نشانہ لگایا کہ تاش تربوز پر جا کر اٹک گیا جسے دیکھ کر نہ صرف ججز بلکہ وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے ۔یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔نوجوان ماہر نشانے باز کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں