تیزی سے پھیلنے والا ہمالیائی بالسم پودادرختوں اور پودوں کا دشمن

 تیزی سے پھیلنے والا ہمالیائی بالسم پودادرختوں اور پودوں کا دشمن

ہمالیائی بالسم ایک ایسا پودا ہے جو ایک مرتبہ کہیں اگ آئے تو وہ بہت تیزی سے اپنی تعداد بڑھاتا ہے ،

لندن(نیٹ نیوز) اسی بنا پر یہ حملہ آور پودا کہلاتا ہے لیکن اس کا طریقہ واردات بہت ہی دلچسپ ہے ۔پودے پر بیجوں بھرے بہت سی چھوٹی چھوٹی کونپلیں ہوتی ہیں اور جب ان پرپانی گرتا ہے یا کوئی انہیں چھوتا ہے تو وہ ہلکے پٹاخے کی آواز کے ساتھ پھٹ جاتی ہیں اور اس طرح ان کے اندر رکھے بیج کئی میٹر تک پھیل جاتے ہیں، بعض بیج تو 5 سے 7 میٹر تک پھیل جاتے ہیں۔ اب یہ اپنی توسیع پسندانہ خواص کی بنا پر پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، یہاں تک کہ یورپ کے 23 ممالک میں بھی دیکھا گیا ہے ۔ کینیڈا، امریکہ اور نیوزی لینڈ سے بھی اس کی خبریں مل رہی ہیں۔ہمالیائی بالسم کا پودا ڈھائی سے تین میٹر تک پہنچتا ہے ۔ اس کے بیج والی کونپلیں تیزی سے پھٹتی ہیں اوربیج 7میٹرتک بکھرتے ہیں ۔اس کے پودے ایک جگہ اگنے کے بعد دیگر پودوں کو وہاں جمنے نہیں دیتے اسی بنا پر یہ گھس بیٹھیا پودا کہلاتا ہے ۔ اس پر خوشنما گلابی پھول بھی اگتے ہیں ۔ان سب باتوں کے باوجود یہ دیگر درختوں اور پودوں کا دشمن ہے اور ماہرینِ نباتیات اس سے پریشان ہیں اور ہرسال اس کی بڑی تعداد کو کاٹ کر تلف کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں