کنویں میں گرے ہاتھی کو نکالنے کیلئے2گھنٹے کا ریسکیوآپریشن
بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہاتھی کا بچہ کھیت میں موجود 25 فٹ گہرے کنوئیں میں گر گیا
رانچی (نیٹ نیوز)جسے 2 گھنٹے کے ریسکیوآپریشن کے بعد بخیر و عافیت باہر نکالا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں نے ہاتھی کے چیخنے کی آوازیں سنیں اور اپنی مدد آپ کے تحت اُسے نکالنے کی کوشش کی ،ناکامی پر انہوں نے وائلڈ لائف حکام کو طلب کرلیا۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے بھاری مشینری کی مدد سے 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ہاتھی کے بچے کو بمشکل باہر نکالا ۔ہاتھی کو کنویں سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔