انڈے کے چھلکے پر 12ہزار سوراخ کرنے کا ورلڈ ریکارڈقائم

 انڈے کے چھلکے پر 12ہزار سوراخ کرنے کا ورلڈ ریکارڈقائم

ترکی کے معروف آرٹسٹ نے انڈے کے چھلکے پر 12 ہزار سوراخ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

انقرہ (نیٹ نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 62 سالہ ترکش آرٹسٹ ہیمت ہیران 1988 میں ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ معذور ہوگئے ۔ہیمت ہیران نے معذورہونے کے دو سال بعد 1990 میں انڈوں کے چھلکوں پر نقش نگاری کرنا شروع کردی ۔ترکش میڈیا کا کہنا تھا کہ معذوری کے بعد ان کا سارا وقت انڈوں کے چھلکوں میں سوراخ کرنے میں صرف ہوتا تھا۔ترکش آرٹسٹ نے بتایا کہ سب سے پہلے میں ساڑھے 7 ہزار سوراخ کرکے ایک پاکستانی فنکار کا ریکارڈ توڑا تھا جس کے بعد میں اپنے ہی بنائے ہوئے ریکارڈ کو دو مرتبہ بہتربنایا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا پہلا ریکارڈ 8 ہزار 708 سوراخ کرکے توڑا جبکہ دوسرا ریکارڈ انڈے کے چھلکے میں 11 ہزار 827سوراخ کرکے توڑا تھا اور اب میں نے اپنا تیسرا ریکارڈ توڑا ہے اور انڈے کے چھلکے میں 12ہزار سوراخ کئے ہیں ۔ہیمت ہیران ورلڈ ایگ کارونگ آرٹ انسائیکلوپیڈیا کے پہلے ترک باشندے ہیں جب کہ یہ ورلڈ ایگ کارونگ آرٹ فاؤنڈیشن کے بھی ممبر ہیں،ان کے فن پاروں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں